اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ کر گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کردی ۔
اسپیکر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ جمشید دستی اسمبلی کے منتخب رکن ہیں، بطور قائد حزب اختلاف گزارش کرتا ہوں کہ ان کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔
پروڈکشن آرڈر کے اجراء کے باعش جمشید دستی بغیر کسی رکاوٹ کے اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں شرکت کر سکیں گے ۔