اسلام آباد ( آن لائن، آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اسے بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کر لیا،اجلاس میں سیاسی صورتحال اور خارجہ پالیسی پر غور کیا جائیگا۔اپوزیشن لیڈر کی جانب سے ہفتے کو لکھے گئے خط میں موقف اپنا گیا ہے کہ جمشید دستی قومی اسمبلی کے منتخب رُکن ہیں جنہیں حلقے میں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا لیکن کوئی جرم ثابت ہوئے بغیر اس سے کسی کو ملنے تک نہیں دیا جارہا جو انتہائی افسوس ناک لمحہ فکریہ ہے۔