• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی خود مختاری رول بیک کرنے سے وفاق کو خطرہ ہوگا‘ رضا ربانی

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صوبائی خودمختاری یا 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے سے وفاق کو خطرہ ہوگا، 18ویں ترمیم کے کچھ نکات پر عمل ہوا ہے باقی پر عملدرآمد کیلئے سی سی آئی سمیت دیگر فورمز پر آواز اٹھانی چاہیے، ریاست غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، ریاست کی ذمہ داری ایدھی پوری کر رہا ہے، خوشی ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن ان لوگوں کیلئے کام کررہی ہے جو ریاست اور اشرافیہ کو نظر نہیں آتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں ایدھی فاؤنڈیشن کو سینیٹ کی جانب سے 3ایمبولینس گاڑیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی فیصل ایدھی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین