• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے ستلج ایمپریس برج بہاول پور پر فلڈ ریسکیو کے حوالے سے فرضی مشق

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر دریائے ستلج ایمپریس برج بہاول پور پر فلڈ ریسکیو کے حوالے سے دوسری فرضی مشق کی گئی جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نوشین ملک نے کی۔ ہائی وے ریسٹ ہاؤس کے احاطہ میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کی جانب سے ریلیف کیمپ لگائے گئے۔ فرضی مشق کے دوران ڈوبتے ہوئے شخص کو ریسکیو کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122آصف رحیم چنڑ نے پانی میں ڈوبتے ہوئے شخص کو ریسکیو کرنے، سیلاب کے دنوں میں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ 
تازہ ترین