• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور سے گرفتارسوشل میڈیاپرگستاخی کے ملزم کوسزائے موت

بہاولپور (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے جرم پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنا دی۔حکومتی وکیل کے مطابق اے ٹی سی کے جج شبیر احمد نے 30 سالہ شخص کو سزائے موت سنادی۔کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے ملزم کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا تھا اور ملتان پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم تیمور رضا نے مبینہ طور پر فیس بک پرمقدس شخصیات کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کیا تھا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی پر پہلی مرتبہ سزائے موت جیسی سنگین سزا سنائی گئی ہے۔ 
تازہ ترین