شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) شیخوپورہ میں ہفتہ کو دن بھر گرمی پڑنے کے بعد شام کو ٹھنڈی ہوائوں اور گھنگھور گھٹائوں کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔بارش کے دوران شہر میں کئی علاقوں کے فیڈر ٹرپ کر نے سے بجلی کا نظام درہا برہم ہو گیا اور احمد پور سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند رہی بارش کے بعد روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔