راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ایک گواہ کو دوبارہ طلب کرنے کی درخواست پر بحث کیلئے سماعت 17جون تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز جب ساڑھے نو برس پرانے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل صفائی ملک جواد خالد نے ایک گواہ انسپکٹر اشفاق کو دوبارہ طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی جس پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔