گوادر(نامہ نگار) مرغی کھانے کے شوقین اور سستی چیزیں خریدنے کے خواہش مند حضرات اب گوادر کا رخ کرلیں کیونکہ گوادر کے سستا بازار میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو سبسڈی دے دی ہے ۔سستا بازار میں زندہ مرغی 100 روپے اور گوشت 160 روپے فی کلو، کھجور 70 روپے فی کلو، لسی 50 فی بوتل، دہی 62 فی کلو،آم 50 فی کلو، خربوزہ 20 روپے فی کلو، تربوز 15 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ مشروبات بھی آدھی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ گوادر کی تاریخ کے پہلے سستا بازار میں شہریوں کا رش،سستی چیزیں خریدنے والوں کی اسٹالز پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔سستا بازار میں شہریوں کو آدھی قیمتوں پر چیزیں فروخت کرنے والے دکانداروں کو سبسڈی کی رقم ضلعی انتظامیہ ادا کریگی۔