• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر و گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر و گرد و نواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیاہے دوپہر کے وقت شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم رہی۔ دو روز قبل سکھر میں ہونیوالی مون سون کی ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور کم ہوگیا تھا تاہم اتوار کو سکھر و نواحی علاقوں میں گرمی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوگیا، دوپہر کے وقت سکھر کی اہم ترین شاہراہوں منارہ روڈ، شالیمار روڈ، ایوب گیٹ، پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ و دیگر پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم نظر آئی جبکہ تجارتی مراکز گھنٹہ گھر چوک، شہید گنج، پان منڈی، صرافہ بازار، شاہی بازار میں بھی خریداروں کا رش کم دکھائی دیا تاہم سورج ڈھلنے کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لئے تجارتی مراکز میں نظر آئی۔ شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں بیرون شہر سفر کرنیوالے ادویہ ساز کمپنی کے نمائندے اور بیوپاری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لوگ گرمی سے بچنے کے لئے سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر سفر کرتے رہے ۔

تازہ ترین