راولپنڈی ...... بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ ایس پی طاہر ایوب نے بیان قلمبند کروا یاہے کہ سی پی او راولپنڈی سعود عزیز نے بے نظیر بھٹو کی لیاقت باغ جلسہ سے واپسی کی سیکیورٹی پر مامور ایس پی اشفاق انور کو نواز شریف کی ریلی پر فائرنگ کے بعد نواز شریف کے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے بھجوا دیا تھا۔
دو بار وزیر اعظم رہنے والے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سماعت کے دوران کیس کے اہم گواہ سابق ایس ایس پی پولیس طاہر ایوب نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں طاہر ایوب کی جانب سے دوبارہ بیان اور جرح کی درخواست کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔سابق ایس ایس پی طاہر ایوب مقدمے میں ایف آئی اے کے گواہ ہیں۔
بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے طاہر ایوب نے کہا کہ ان کی ڈیوٹی نواز شر یف کے ایکسپر یس وے سے آ نے والے قافلے کی سیکیورٹی پر تھی،نواز شریف کے قافلے پر اسلام آباد ہائی وے پر فائرنگ کی گئی جس پر سی پی او راولپنڈی نے ایس پی سیکیورٹی اشفا ق انور کو پو لیس کی بھاری نفری کے ساتھ وہاں بھجو ایا گیا۔
طاہرایوب نے بتا یا کہ ایس پی اشفاق انور کے ذمے بینظیر کی لیا قت با غ جلسے سے خطاب کے بعد واپسی کی سیکورٹی تھی، تاہم جلسہ ختم ہونے کے وقت اشفاق انور اور ان کی نفری موقع پر موجود نہ تھے جس کے باعث بے نظیر بھٹو کا واپسی کا راستہ کلیئر نہیں ملا اور دہشت گرد حملے میں ان کی جان چلی گئی۔عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی مزید سما عت 27جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔