• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی ن لیگ کا الیکشن سیل ہے،طاہر القادری

لاہور(اکنا مک رپورٹر/نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا استقبال کرنے والے کارکنوں نے ’’گو نظام گو‘‘ اور’’ گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پہنچنے کے بعدڈاکٹر طاہر القادری نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی ن لیگ کا الیکشن سیل ہے جس میں آئندہ الیکشن کا منشور تیار ہو رہا ہے۔قوم کے علم میں ہے آئین ،قانون،عدالتیں کس حال میں ہیں ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر پیش رفت رک چکی ہے ،کارکنوں کے قاتل دونوں بھائی ہیں ،جنہیں طلب نہیں کیا گیا ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،آخری دم تک انصاف کی جنگ لڑیں گے۔جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے پونے تین سال سے عدالت میں ہیں کوئی فیصلہ نہیں مل رہا۔اے ٹی سی نے 124 ملزم طلب کئے مگر ایک پولیس افسر بھی کسی ایک تاریخ پر حاضر نہیں ہوا ۔قصاص تحریک کے دو راؤنڈ باقی ہیں۔ احتجاج کے حق کو مناسب وقت پر استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کے انجام بارے پہلے ہی بتا دیا تھا ۔سیاسی رابطے ہیں فرعونی تخت کے خاتمے کے یک نکاتی ایجنڈے پر اجتماعی لائحہ عمل کیلئے جو کر سکا کرونگا ،انقلاب جھولی میں نہیں گرتے یہ قرآن کا فیصلہ ہے ظلم کی شکار قوم مل کر نکلے گی تو تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا ہم خیال سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے عوامی تحریک کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔ طاہر القادری نے کہاکہ احتساب کے نام پر ڈرامہ ہو رہا ہے ۔حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے بٹھا کر تصویر بنائی گئی اور یہ تصویر (ن)لیگ نے خود لیک کروائی تاکہ یہ تاثردیا جائے کہ ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا قوم کو جدوجہد کرنا ہو گی۔ ملک کی تمام سیاسی قیادتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تخت لاہور کے خلاف سب کوایک پلیٹ فارم پر لا ئینگے۔طاہر القادری
تازہ ترین