• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی نے رحمان ملک کی طلبی کا سمن جاری کر دیا

Panama Jit Summons Ppps Rehman Malik

پاناما پیپر معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے رحمان ملک کو طلبی کا سمن جاری کر دیا، جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو کل طلب کیا ہے، لندن میں ہونے کے سبب رحمان ملک کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکیں گے۔

رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو 10جون کو خط لکھا ۔

جے آئی ٹی کے خط میں رحمان ملک کو 13جون کو پیش ہونے کا کہا گیاہے، رحمان ملک 9جون سے بیرون ملک ہیں، جے آئی ٹی کے سمن سے متعلق رحمان ملک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

رحمان ملک رواں ہفتے پیشی کی نئی تاریخ کے لیے جے آئی ٹی کو خط لکھیں گے۔

تازہ ترین