چترال شہر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے ان علاقوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 83کلومیٹر نیچےتھی، جبکہ زلزلے کا مرکز چترال شہر سے 55کلومیٹر دور مغربی علاقہ تھا۔