• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کے 22 ملازمین مستقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جامعہ این ای ڈی کے ملازمین کو مستقل کرنے کے بعد   شہید بینظیر بھٹو  نواب شاہ یونیورسٹی کے  ملازمین کو بھی مستقل کردیا گیا ہے  ہے۔ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے سینڈیکیٹ کی ممبر ایم این اے  ڈاکٹر عذرا افضل پیچوھو ںے مستقل  ہونے والے  ملازمین کو آرڈرز دیئے ۔  مستقل ہونے والے ملازمین میں 11 گریڈ کے اسسٹنٹ شہباز علی لاڑک  اور آصف علی سومرو ، 05 گریڈ  کے جونئیر کلرکسں میں فدا حسین متو، ظفر علی جمالی اور معراج  الدین راشدی،  05 گریڈ  کے ڈرائیورز میں محمد عمران اور محمد طاہر، الیکٹریشن ریاض احمد عباسی، سیکیورٹی گارڈز  میں میر خان  زرداری، ریحان علی بلوچ، رستم خان عالمانی، وسیم علی کوکر ، نائب قاصد، چوکیدار، مالھی اور منسٹریل اسٹاف میں شبیر احمد جمالی، ھادی بخش مگسی، نادر علی مگسی، سراج احمد انڑ، کریم بخش مگسی، اشرف مسیح اور رامو گجراتی شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عذرا افضل پیچوھو نے  کہا مجھے خوشی ہے کے شہیدبینظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کے مختصرعرصے میں وائس چانسلر ارشد سلیم اور یہاں کے چھوٹے اور بڑے ملازمین نےدن رات  کی محنت سے اس یونیورسٹی کو بین القوامی سطح پر  پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امید  ہے کہ مستقبل میں بھی  یہاں کا عملا بشمول اساتذہ، اس یونیورسٹی کو مزید اگے لانے  میں ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

تازہ ترین