اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں وزیراعظم کا پیش ہونا ان کا بڑا پن ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے.
جے آئی ٹی میں پیش ہونانوازشریف کابڑا پن ہے، بجٹ پر اپوزیشن کی تقاریر براہ راست دکھانا بڑا مسئلہ نہیں، میں نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک کے وقت ایک بات کہی تھی کہ یہ عدلیہ کی آزادی کی جنگ تھی یا ججز کی بحالی کی، اب بھی میرا یہی سوال ہے کہ یہ کرپشن کے خاتمہ کی جنگ ہے یا وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی۔
پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2017-18ء پر اپوزیشن کی بحث اور تقاریر کو براہ راست دکھانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں، ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی اپوزیشن کی تقاریر کبھی براہ راست نہیں دکھائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مناسب سمجھا تو جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ کیا۔