• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس ،اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد( طاہر خلیل) حکومت کیخلاف اپوزیشن کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ، اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں بجٹ پر کٹوتی کی تحریکیں پیش کرنے کی بجائے پارلیمنٹ ہائوس میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کریں گی،قومی اسمبلی میں بجٹ پر کٹوتی کی تحریکیں پیش کرنے کی بجائے پارلیمنٹ ہائوس میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا جائیگا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا، اپوزیشن جماعتیں کل بدھ کو اسمبلی ہال کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے، شاہ محمود قریشی میڈیا کی موبائل کوریج پر پابندی، جمشید دستی کی گرفتاری اورشیخ رشید سے مبینہ بدسلوکی کا معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے۔

تازہ ترین