ملتان( سٹاف رپورٹر) زیر تعمیر مکان کی چھت گر نے سے 6مزدور دب گئے،ایک جاں بحق ہو گیا،تفصیل کے مطابق پل شیدی لال کے نزدیک مکان تعمیر ہو رہا تھا کہ اچانک اس کی چھت گر گئی جس کے باعث6 مزدور ملبے تلے دب گئے، ریسکیوعملہ موقع پر پہنچ گیا اور ملبے کے نیچے سے مزدوروں کا نکال لیا گیا ،20 سالہ محمد ندیم شدید زخمی حالت میں دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمی ہونے والے مزدور اشرف، رضوان، شریف، حنیف، اور نذیر کو زخمی حا لت میں نشتر منتقل کر دیا گیا ہے۔