ملتان (سٹاف رپورٹر)ممبرمیونسپل کارپوریشن عاصمہ اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت نے ملتان میں نشترٹو، سفاری پارک ، حاملہ خواتین کے لئے جدید ایمبولینس سروس جیسے منصوبوں کی منظوری دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ خطے کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں ، حکومت نے ہمیشہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں ،انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان کے معذور بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کی سہولت فراہم کرنے کے لئےملتان شہر میں کالج برائے سپیشل چلڈرن کے قیام کی منظوری دی جائے۔