• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،باپ نے نشہ کے عادی بیٹے کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا

سیالکوٹ،ڈسکہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار)باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ حاجی پورہ میں نشئی بیٹے30سالہ اسلام نے باپ یونس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا ،یونس نے بیٹے سے ڈنڈا چھین لیا اور اسی ڈنڈے سے اسے مارمار کر قتل کردیا اورخود تھانہ پیش ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یونس کا بیٹا اسلام نشے کا عادی تھا اور غیر اخلاقی حرکا ت میں ملوث تھا اور چند روز پہلے ہی اس نے اپنے باپ یونس کو ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھااور اس کادانت بھی توڑ دیا تھا۔ مزید بتایاگیا ہے کہ یونس نے اس حوالے سے متعلقہ تھانہ میں درخواست بھی دی تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور گذشتہ روز ایک بار پھر اسلام نے اپنے ڈنڈوں سے یونس پر حملہ کردیا تو یونس نے اسی ڈنڈا سے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تازہ ترین