• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: شادی سے انکار پر خاتون کا تیز دھار آلے سے حملہ

Bahawalnagar Woman Attacked Man With A Sharp Edged Tool On Denial Of Marriage

بہاول نگر میں شادی سے انکار پر خاتون نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا، زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق نائی والا کے رہائشی یاسمین اور امتیاز میں کافی عرصے سے تعلقات تھے، لیکن خاتون کے گھر والوں نے اُسکی شادی دوسری جگہ کردی، تاہم شادی کے بعد بھی دونوں میں تعلقات بحال رہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ بعد یاسمین نے امتیاز سے شادی کے لئے اپنے شوہر سے طلاق لے لی مگر کچھ دن قبل جب امتیاز نے یاسمین سے شادی سے انکار کیا تو یاسمین نے انتقاماً امتیاز کو نشہ آور چیز پلا کر تیز دھار آلے سے زخمی کردیا ۔

پولیس نے یاسمین سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمہ اور اسکے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین