وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ متعدد چینی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، جلد معاہدے عمل میں آئیں گے ۔
وفاقی سیکریٹری احسن اقبال نے لاہور میں چیئرمین آپٹما اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آپٹما رہنماؤں نے وزیر اعظم کا ٹیکسٹائل پیکیج نہ ملنے کا شکوہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سے مقابلے کے لئے بجلی سستی کی جائے ۔
وفاقی سیکریٹر ی نے ملز مالکان کوریفنڈز کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں اگلے چند ماہ کےدوران مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، چینی کمپنیاں پاکستانی سرمایہ کاروں سے مل کر سرمایہ کاری کرنے جارہی ہیں۔