ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی او سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ غیرت ہمیت اچھی قوموں کا شعار اور پہچان ہے،بھیک مانگنے کے بجائے لوگوں کو محنت پر تکیہ کرنا چاہئے،انہوں نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے ہوئے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالنا چاہئے،اب تک ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں مجموعی طور پر 422پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے اس میں ملوث 566بھکاریوں کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔اسی طرح 15سال سے کم عمر 606بچوں اور خواتین کو پکڑ کر چائلڈ پرٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے۔