گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کا اجلاس ضلعی صدر راؤ اکرام علی خاں کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی ضلع گوجرانوالہ کی تمام یونین کونسلز ،قصبہ اور سٹی کی تنظیموں کو 30جون تک مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو گوجرانوالہ میں عوامی رابطہ مہم اور جلسہ عام کی با ضابطہ دعوت دی جائے گی۔