بہاول پور (سٹی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاول پور کی زیر نگرانی ہونہار طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ٗسیکرٹری بورڈ پروفیسر رانا عمران ارشد نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے چوتھے مرحلے کی سکیم کے لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں جو 24جون 2017ء تک تمام طلبا و طالبات کو وصول کرا دئیے جائینگے۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے پنجاب کالج بہاول پور کی ہونہار طالبہ مہرین خان کو لیپ ٹاپ دیا۔