• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :ٹرک کی مرغیاں لے جاتی گاڑی کو ٹکر،3افراد جاں بحق

ملتان ،کبیروالا  ،رحیم یارخان ،مسافرخانہ(سٹاف رپورٹر ،سٹی رپورٹر، نا مہ نگاران ) ملتان میں ٹرک کی  مرغیاں لے جاتی گاڑی کو ٹکر،3افراد جاں بحق ہو گئے، ندیم ،  اظہر    خان محمد  موقع پر چل بسے،کبیروالا   کا عماد اللہ ،رحیم یار خان کا   اکبر  بھی حادثوں کی نذر  ہو گئے،ناگ شاہ چوک میں  تیز رفتار ٹرک نے مرغیاں لے جانے والی گاڑی میں جا لگا  جس کے باعث مرغیوں والی گاڑی پر سوار 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ، ناگ شاہ چوک کے قریب مرغیوں سے بھری گاڑی موڑ کاٹ رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے  ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد محمد ندیم ولد  محمد سرور،  اظہر ولد محمد احمد،   خان محمد  موقع پر جان بحق جبکہ ایک چھبیس سالہ شخص  جس کا نام معلوم نہیں ہو سکا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ قطب پور کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، اڈا چوپڑ ہٹہ کے نزدیک تیز رفتاری کے با عث 2موٹر سائیکل  آپس میں ٹکرا گئے اور دو نوں موٹر سائیکل سوار سڑک پر آن گرے  اس دوران عقبی سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹریلر 12 سالہ عماد اللہ  بارہ میل پر چڑھ گیا جس سے عناد اللہ بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی چل بسا،جب کہ دوسرا موٹر سائیکل سوار مقبول ولد نذر حسین  کبیروالا زخمی ہو گیا ، زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے جب کہ ٹریلر ڈرائیور جا ئے حادثہ سے فرار ہو گیا، کراچی سے بہاول پور جانے والے ٹرالر نمبر 4538کو موٹروے پولیس نے روکا کہ اچانک بریک لگانے پر پیچھے سے آنے والاٹریلر بے قابو ہو کر اس سے جاٹکرایا جس کی وجہ سے ضلع رحیم یار خان کا رہائشی ڈرائیور اکبر علی ولد اللہ رکھا موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ خدا بخش شدید زخمی حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ رحیم یارخان کے چک51 اے کے نزدیک تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری تھی  جس کے نتیجہ میں مسافربس میں سوار7افراد دم توڑگئے تھے  جبکہ14زخمی  ہوئے تھے، بس کا  نامعلوم ڈرائیور  فرار ہوگیا تھا ، پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیورکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔  
تازہ ترین