• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ہائیکورٹ کے ججزکامصالحت سنٹرکادورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

بہاولپور (سٹی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے جج صاحبان مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن اور مسٹر جسٹس محمد بشیرپراچہ نے ڈسٹرکٹ کورٹ بہاول پور کے احاطہ میں قائم مصالحت سنٹربہاول پور کا دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے معزز جج صاحبان کو سلامی پیش کی۔ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس محمد بشیر پراچہ نے اے ڈی آر سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس محمد بشیر پراچہ نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع میں مصالحت سنٹرز فعال کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم سے 10جون 2017ء تک صوبہ بھر کے مصالحت سنٹرز سے 539کیسز کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصالحت سنٹر کی افادیت اور اہمیت اجاگر کی جائے انہوں نےمزیدکہاہےکہ  اضلاع میں اے ڈی آر سنٹرز کا قیام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی آر سنٹرز کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کریں۔
تازہ ترین