• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایک بار عمران خان نے کہا تھا،
کشمیر کا فیصلہ کرکٹ کے میدان میں کر لینا چاہئے۔
کیوں نہ آج یہ فیصلہ کر لیں؟‘‘
کوہلی کے لہجے میں غرور تھا۔
سرفراز نے چیلنج قبول کر لیا۔
کوہلی اننگز اوپن کرنے آ گیا۔
عامر نے پہلا باؤنسر کیا،
گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی۔
عامر نے دوسرا باؤنسر کیا،
گیند کوہلی کی کمر پر لگی۔
عامر نے تیسرا باؤنسر کیا،
کوہلی نیچے گر گیا۔
اوسان بحال ہوئے تو امپائر سے کہا،
آپ نو بال کیوں نہیں دے رہے؟‘‘
امپائر نے کہا،
’’آپ ہی تو کہتے ہیں،
کشمیر پر ثالثی قبول نہیں۔‘‘

تازہ ترین