گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گزشتہ روزبارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم بند ہو کر رہ گئے جسکی وجہ سے گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا گندے پانی کا بروقت نکاس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام بھی بری طرح ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔ گزشتہ روز علی الصبح ہی تیز آندھی اور گہرے بادلوں کے بعد بارش سے بجلی کی متعدد تاریں ٹوٹ گئیں کئی درخت اور بلڈنگز کے اوپر لگے قد آور سائن بورڈ زمین بوس ہو گئے بارش ہونے سے ملازمین کی بڑی تعداد گھروں میں بند ہوکر رہ گئے مختلف علاقوں میں بجلی کی تاریں کئی گھنٹے تک ٹوٹی رہنے سے متعلقہ علاقہ کے لوگ پانی کی بھی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ بجلی بند رہنے سے علاقہ بھر میں کاروبار بھی ٹھپ رہے۔