• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ میں محکمہ زراعت کو وافر مقدار میں فنڈز فراہم کئے جائیں، ثناء اللہ شاہوانی

حب(نامہ نگار) لسبیلہ میں محکمہ زراعت کو وافر مقدار میں فنڈز فراہم کئے جائیں، ضلع لسبیلہ کے وسیع پیمانے کا رقبہ زرعی اراضی پر مشتمل ہے اور یہاں کے مقامی لوگوں کا واحدذریعہ معاش زراعت ہے۔ زمینداروں کو بجلی کی فراہمی کا نظام درست بنایا جائے۔ زمینداروں کو کھاد سمیت سستے داموں بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ملکی سطح پر کسانوں کیلئے شعور و آگاہی کیلئے سیمینار کا اہتمام کیا جائے، ان خیالات کا اظہار لسبیلہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت وقبائلی رہنما ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ثناء اللہ شاہوانی نے اوتھل کے زمینداروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں محکمہ زراعت کیلئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کریں۔زمینداروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔ زمینداروں کو سستے داموں میں کھاد اور بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔لسبیلہ میں مقامی لوگوں کا واحدذریعہ معاش زراعت ہے ہمیں زراعت کی بہتری کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کا ایک بڑا رقبہ زرعی زمینوں پر مشتمل ہے لیکن آئے روز بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے اور ان کی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ سے بھی مطالبہ ہے کہ زمینداروں کو بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جائے تاکہ لسبیلہ کے زمیندار اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت لسبیلہ کے زمینداروں کیلئے شعورو آگاہی کے سیمینار کا اہتمام کریں تاکہ انکو شعور و آگاہی مل سکے اور وہ بہترین فصلیں موسم کے مطابق کاشت کریں تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو۔

تازہ ترین