گجرات (نمائندہ جنگ) 50سالہ شخص پولیس حراست میں ہلاک ہو گیا، تھانہ ڈنگہ میں مبینہ پولیس تشدد سے 50 سالہ شخص غلام عباس جاں بحق ہو گیا، مقتول کے بیٹے ارسلان نے بتایا کہ پولیس نے بااثر شخص کے ایماء پر ہمارا مکان ہتھیانے کیلئے میرے والد غلام عباس کو ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد کر کے گرفتار کیا، بعد ازاں میرے والد کو تشدد کر کے مار ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت دل کا دورۂ پڑنے سے ہوئی۔