• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے اندر اختلافات قبیح بات نہیں بلکہ جائز ہے،مولانا فضل الرحمٰن

چمن (آئی این پی ) امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن سے گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے پارٹی وفد نے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم مظہری کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد نے مرکزی امیر سے  تنظیمی امور پر گفتگوکی اور مسائل سےآگاہ کیا، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  جمعیت کے اندر اختلافات ایک قبیح بات نہیں بلکہ جائز ہے لیکن جماعتی زندگی میں اطاعت لازم اور واجب ہے ہمار ا ہمیشہ ساتھیوں سے اصرار ہے کہ وہ سخت فیصلے کرنے سے گریز کریں لیکن پھر بھی ساتھیوں کی جائز شکایتیں آرہی ہیں اسکا ازالہ ہماری زمہ داری ہے۔

تازہ ترین