• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جے آئی ٹی متنازع کرنیکی کوئی کسر نہیں چھوڑی، خورشید شاہ

سکھر  (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اس لئے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کا حصہ ہے اور اسے متنازع بنانا سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے غریبوں کو پکڑتی ہے، امیروں کو نہیں۔ وہ شاہ پور میں نہروں کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہندوستان کے وزیر اعظم سے اچھے تعلقات ہیں، وہ تعلقات بگاڑنا نہیں چاہتے، اس لئے کشمیری بھائیوں پر ظلم ہورہا ہے۔ پاکستان کے فارن آفسز کا بجٹ 15سے 20ارب روپے ہیں مگر ہمارے 12کھلاڑیوں نے جو کام کیا ہے وہ کام 15سے 20ارب روپے خرچ کرکے بھی نہیں ہورہا ہے۔ ایک ہی ایونٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

تازہ ترین