اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ان سے جیسے سوال کرے گی وہ ویسے ہی جواب دیں گے۔
برطانیہ سے وطن واپس پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ 23 جون کو وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ہی تفصیلات منظرعام پرلائیں گے، دیکھنا یہ ہو گا کہ جے آئی ٹی ان سے کیا سوالات کرتی ہے، جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔