• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور کو خطے کا صاف ستھرا ،سرسبز و شاداب شہر بنانا ہے: عقیل نجم ہاشمی

بہاولپور(سٹی رپورٹر)بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین کمپنی و میئر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی کی زیر صدارت کمپنی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز ڈپٹی میئربہاولپورمنیر اقبال چنڑ، ایم پی اے شعیب اویسی، سمیع اللہ چوہدری،ایم ڈی کمپنی محمدنعیم اختر، نمائندہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ،نمائندہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، کمپنی سیکریٹری محمداعظم خان کانجو،چیف فنانشل آفیسر بی ڈبلیو ایم سی محمدعمران اشرف اورمنیجر آپریشن محمد امتیاز اللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس کی کاروائی کے دوران مختلف ایجنڈے منظوری کے لئے پیش کیے گئے۔چیئرمین عقیل نجم ہاشمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہاولپور کو خطے کا بہترین صاف ستھرا سرسبز و شاداب شہر بنانا ہے ا ور ہم اپنے اہداف کے حصول تک اپنا سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اصل ہدف شہریوں میں صفائی ستھرائی کی عادت کو پروان چڑھاناہے تاکہ بی ڈبلیو ایم سی کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ شہری بھی بہاولپور کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی میئربہاولپورمنیر اقبال چنڑ نے کہاکہ  لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین