سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ایڈ نیشنل سیشن جج ظفر وال محمد اسحاق حاشر نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے جیل میں قید 57خواتین اور ان کے شیر خوار بچوں میں عید کے تخائف اور کھلونے تقسیم کئے۔اس موقع پر اپنےخطاب میں انہوں نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں مجبور اور مستحق افراد کو بھی یاد رکھا ہوگا تاکہ معاشرےمیں خوبصورتی کا عنصر نمایاں ہو اور لوگ جرائم سے نفرت کریں ۔