• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ہمیشہ سے محرومیوں اور حکومتی استحصال کا شکار رہا ہے ،شازیہ نورین

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی خاتون رہنما شازیہ نورین نے اسلامیہ یونیورسٹی میں گذشتہ تین سالوں کے دوران چھ ہزار ریگولر طلباء سمیت ہزاروں پرائیوٹ طلباء کے داخلوں میں کمی پر گہری تشویش کا اظہار اور اسے بہاولپور کے غریب طلبا اور طالبات کا استحصال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں صرف تین سالوں میں ہزاروں طلباء کا تعلیم سے محروم رہنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس خطہ کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہاولپور ہمیشہ سے محرومیوں اور حکومتی استحصال کا شکار رہا ہے
تازہ ترین