ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی گذشتہ روز سابق صوبائی وزیر و رہنما تحریک انصاف سعید احمد قریشی مرحوم کی رہائش پر گئے جہاںانہوں نے مرحوم کے صاحبزادے اسلم سعید قریشی اور بیرسٹر افضل سعید قریشی سے تعزیت کی،اس موقع پر وسف رضا گیلانی نے کہ سعید احمد قریشی نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے ہمیشہ صاف اور شفاف سیاست کو اپنا شعار بنایا اور انسانیت کی خدمت کو ایک فرض سمجھ کر ادا کیا،ان کی موت سے سرائیکی خطہ ایک شفیق اور محبت کرنے والے والے باپ سے محروم ہو گیا ہے ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسےپر کرنا ممکن نہیں، اس موقع پر ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک غلام دستگیر اٹھنگل، ارشد سعید قریشی، خواجہ فاضل،نعیم سعیدی، نفیس احمد قریشی، شاہد قریشی،محمد شاہ گیلانی، شیخ شہزاد عطاری، رضوان قریشی و دیگر بھی موجود تھے،دریں اثنا انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماوایم پی اے جاوید اختر انصاری اور یسیٰن انصاری کے برادرنسبتی حاجی نصیر احمد کی وفات پر ڈیرہ انصاری شاہ رکن عالم کالونی میں جاکر اظہارتعزیت کیا۔