بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ششماہی نہر میں ریسکیو کی فرضی مشقیں ،مشقوں میں تمام نئی کشتیوں ، انجن کو چلایاگیااورلائف جیکٹس کو چیک کیا گیا ہے ، اس کا اظہار خیال ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے گزشتہ روزششماہی کینال ائیرپورٹ روڈ پر فرضی مشقوں کے معائنے کے موقع پر کی انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم نے ضلع بہاولپور کو 8 نئی کشتیاں جن میں دو ہوا بھرنے والی کشتیا ں شامل ہیں، 50 لائف بوائیز، 120لائف جیکٹس مہیا کی ہیں اس کے علاوہ 3 سال قبل 5بوٹس بمعہ انجن اور 3سکوبا آپریٹس مہیا کیے تھے۔ ششماہی نہر میں کی جانے والی فرضی مشقوں میں جہا ں ریسکیورز کی عملی کارکردگی کو جانچا گیا وہاں جدید سازوسامان کی کارکردگی کو بھی دیکھا گیا ، اس موقع پر ریسکیو 1122ایڈمن،آپریشن اور کنٹرول روم سٹاف موجود تھا۔