راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 7بجے سے رات2بجے تک بند رہے گا جبکہ مقامی افراد کے علاوہ موٹر سائیکل کا داخلہ مری کے لئے بند ہوگا انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاح مری کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اور سفر کے دوران ٹریفک اور موسم کی صورتِ حال جاننے کے لئے ایف ایم 93اورایف ایم 102.2 سے ہر پندرہ منٹس بعد تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں نیز ٹریفک ہیلپ لائنز سے بھی مدد لی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بغیر روٹ پرمٹ اور اوور لوڈ گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی تمام سیاح براستہ ایکسپریس وے اور آر ایم کے روڈ مری آ جا سکتے ہیں ۔