سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سہیل اکرام ،سینئر سول جج سرگودھا رائے افضال حسین کھرل اور ڈی ڈی پی پی عاطف محمود نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا ۔بارکوں میں نو عمر اور خواتین اسیران سے مقدمات بارے معلومات حاصل کیں اور انکے مسائل معلوم کئے۔صفائی اور سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔ہسپتال کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث 9 اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر میاں زاہد محمود اور مظہر اقبال بھی موجو دتھے۔