کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کراچی سنٹرل جیل میں سرچ آپریشن کے بعد کوئٹہ اور مچھ جیلوں کو حساس قرار دیتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائدموبائل فون و دیگر غیر ممنوع سامان قبضے میں لیکر سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے سیکورٹی خدشات اور دھمکیوں کے باعث کوئٹہ ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل مچ کو حساس قرار دیدیا جبکہ کراچی سنٹرل جیل میں قیدیوں سے موبائل فون ٗ ٹی وی اور دیگر بھاری سامان کی برآمدگی کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر سیکورٹی فورسزنے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل اور سنٹرل جیل مچ میں سیکورٹی اقدامات سخت کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا اس دوران تمام بیرکس اور قیدیوں کی تلاشی لی گئی قیدیوں سے دو سوسے زائد موبائل فون ملے ہیں جبکہ جیلوں کے اندراور باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔