گجرات(نمائندہ جنگ) ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کر دیا، گجرات سے لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، جہلم، چکوال، میر پور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، کوٹلہ ارب علی خان، بھمبر، ٹانڈہ، کڑیانوالہ، جلالپور جٹاں، منگووال، کھاریاں، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر و دیگر شہروں کیلئے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا۔ زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹروں کو زائد کرایہ وصول کرنے سے روکا جائے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات وصول ہوتی ہیں، ایسے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔