گجرات(نمائندہ جنگ)تہرے قتل کیس میں ملوث ملزم طاہر محمود کو 3بار سزائے موت کا حکم، ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان بسرانے تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے تہرے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم طاہر محمود عرف کالا موہاڑی شرقی کو 3بار سزائے موت اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا،ملزم طاہر محمود عرف کالا پر الزام تھا کہ اس نے خاندانی رنجش کی بنا پر 13جنوری 2008کو فائرنگ کر کے دو بھائیوں عبدالواحد، عبدالقیوم اور انکے بہنوئی جاوید اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،ملزم فرار ہوگیا تھا جس کو2011میں آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاتھا۔