• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،قتل کیس میں ملوث کو25سال قید کی سزا کا حکم، بیوی بری

گجرات(نمائندہ جنگ)قتل کیس میں ملوث محمد اشرف کو25سال قید کی سزا کا حکم، بیوی بری،سیشن جج گجرات محمد تنویر اکبر نے تھانہ کڑیانوالہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم محمد اشرف کو 25سال قید کی سزا اور 3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا،ہرجانہ کی عد م ادائیگی کی صورت میں ملزم کومزید6ماہ قید بھگتنا ہوگئی، ملزم کی بیوی نگہت اشرف کو بری کردیا، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے سودے کے لین دین کے تنازعہ پر مورخہ 14اپریل 2013کو محمد اصغر کے سرپر اینٹ کا وار کرکے قتل کردیا تھا۔
تازہ ترین