ملتان ( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے سلسلے میں ملتان سمیت صوبے میں ایک ہزارگرلز بوائز ہائی سکولز کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کی تجویز پر غور کررہی ہے، بتایاگیا ہے کہ حکومت پنجا ب نے بات کا جائزہ لیا ہے کہ میٹرک کے بعد طلبا وطالبات کو آگے تعلیم کے حصول کے سلسلے میں مشکلات درپیش ہیں ، خاص طور پر دیہی علاقوں کے طلبا وطالبات کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔70فیصد سے زائد طالبات میٹرک تک تعلیم حاصل کرتی ہیں تو والدین انہیں گھر بٹھا لیتے ہیں ۔ اس تناظر میں حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھر میں 1000گرلز و بوائز ہائی سکولز کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری کا درجہ دینےپر غور شروع کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں یونین کونسلز کی سطح پر تفصیلات مانگی گئی ہیں تاکہ ہر یونین کونسل میں کم از کم ایک گرلز و بوائز ہائر سیکنڈری سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔