پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شکیل احمدپرمشتمل دورکنی بنچ نے ہری پور اراضی سکینڈل میں ملوث سابق تحصیلدارہری پورکوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘ ملزم کی جانب سے شکیل خان گیلانی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی نیب خیبرپختونخوا نے سابق تحصیلدارہری پور سردارغلام مرتضیٰ کو گرفتارکیاتھا جس پرالزام ہے کہ اس نے سرکاری اراضی بوگس طریقے سے دوسروں کے نام منتقل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچایا تھااس موقع پران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کیخلاف ریفرنس دائرہوچکاہے تاہم تاحال کوئی ٹھوس شہادت پیش نہیں کی جاسکی اوردرخواست گزارناکردہ جرم کی سزاکاٹ رہا ہے لہٰذااسے ضمانت پررہا کیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر50لاکھ رروپے کی دونفری ضمانت پررہا ئی کے احکامات جاری کردئیے ۔