• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نان نیٹو اتحادی درجہ ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس میں بل پیش

Todays Print

واشنگٹن (رپورٹ:واجد علی سید) امریکی کانگریس کے دو اہم ارکان ری پبلکن ٹیڈپو اور ڈیموکریٹ رک نولن نے پاکستان کانان،نیٹو اتحادی کادرجہ کالعدم قرار دینے کے لئے بل متعارف کرایا ہے۔

انہو ں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکام ثابت ہوا۔ ان کے اس بل کی دیگر چار ارکان کانگریس نے بھی حمایت کی ہے۔ ٹیڈپو جو خارجہ امور کمیٹی کے رکن اور دہشت گردی پر ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، انہوں نے کہاکہ اسامہ بن لادن کو پناہ دینے سے طالبان کی حمایت تک پاکستان نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں کسی معنٰی خیز اور ٹھوس تعاون سے انکار کیا۔

امریکا کو پاکستان سے تعلق صاف توڑ لینا چاہئے۔ یا کم ازکم اسے امریکی اسلحہ فراہم نہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ پاکستان کو امریکیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ پاکستان کو نان نیٹو اتحادی کادرجہ2004میں دیاگیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان امریکی دفاعی سازوسامان اور قرضوں کی ترجیحی بنیادوں پر حصول کا اہل ہو گیا تھا۔ رک نولن نے الزام لگایا کہ پاکستان نے امریکی خیر سگالی کاناجائز فائدہ اٹھایا۔ 15

سال کے دوران اربوں ڈالرز امریکی امداد دی گئی لیکن دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے کچھ نہیں کیاگیا۔ قبل ازیں محکمہ دفاع نے بھی کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت میں موجود اپنے حامیوں کے ذریعہ دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

گوکہ پاکستان کے فوجی آپریشن سے دہشت گرد سرگرمیوں میں خلل پڑا، ان کی پناہ گاہیں تباہ کی گئیں لیکن مخصوص دہشت گرد گروپ جیسے طالبان اور حقانی نیٹ ورک پاکستان سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

تازہ ترین