• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم نے بھارت کو شکست دی ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ،جاوید میانداد

جدہ: ( شاہد نعیم/نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے بھارت کو شکست دی مگر ایسا ہمیشہ ممکن نہیں چونکہ ٹیم منیجمنٹ میں جب تک کرکٹ سے متعلقہ لوگ شامل نہیں ہوں گے پاکستان کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم نہیں بن سکتی ہے۔جدہ میں "سعودی کرکٹ سینٹر" میں پاکستان جرنلسٹس فورم پہ گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ادارہ بھی پاکستان کے دیگر اداروں کی طرح اقرباء پروری اور بدعنوانیوں کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کو سابق کھلاڑی ہی چلا رہے ہیں۔ وہ ڈیڑھ ارب کی آبادی سے 11 کھلاڑی لاتے ہیں جو پائیدار ہوتے ہیں جبکہ ہم 20 کروڑ سے کم کی آبادی سے 11 کھلاڑی لاتے ہیں جو دو میچوں کے بعد پی سی بی کی سیاست کا شکار ہوجاتے ہیں اور دل برداشتہ ہوکر کرکٹ چھوڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کرکٹ کو مضبوط بنانے کیلئے پی سی بی کی باگ ڈور کرکٹرز کے پاس ہونی چاہئے، کرکٹ سینٹر کی جانب سے دی گئی سحری پر ندیم ندوی، قاسم نقوی نے جاوید میانداد کو سینٹر کے نشان کی کیپ جبکہ ویسٹرن کرکٹ کے عہدیداروں نے تحفے بھی پیش کئے ہیں۔ 

تازہ ترین