• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے واقعات حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ پاراچنار ، کوئٹہ اور کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اعلان پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور علامتی دھرنے دیئے گئے، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت امام بارگاہ شاہ خراسان تا نمائش چورنگی نکالی گئی، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ علی انور، علامہ اظہر نقوی و دیگر علماءکرام و رہنماو ں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے،آئے روز ہونے والے دھماکے آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہیں۔ علماءکرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کیخلاف عملی کارروائی کو یقینی بنائے اور ان درندہ صفت ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے،پاراچنار کی تحفظ کیلئے مقامی رضا کار فورس کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہتریں علاج معالجے کی سہولت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،  شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے فی کس شہید 50لاکھ روپے دئے جائیں۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین او ر بچوں نے بھی کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

تازہ ترین