• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کے 3ایڈیشنل ججوں نےمستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے 3ایڈیشنل ججوں نے سندھ ہائی کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ ہفتے کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے تین ایڈیشنل ججوں جسٹس رشید حمد سومرو،ارشد حسین خان اور محمد سلیم جیسر سے مستقل جج کی حیثیت سے حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ کے ججز ،وفاقی سرکاری وکلا ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،سندھ بار کونسل وسندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں و دیگر وکلا کی بڑی بھی موجود تھی ،عدالت عالیہ میں اسوقت مجموعی طور پر 35ججز موجود ہیں جن میں سے 30مستقل اور 5ایڈیشنل ججز شامل ہیں ۔

تازہ ترین